اگر نوازشریف اڈیالہ جیل عمران خان کو منانے گئے تو بے عزت ہو کر آئیں گے : نصرت جاوید

نصرت جاوید کا نوازشریف کے اڈیالہ جیل جانے پر تبصرہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی نصرت جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر نوازشریف اڈیالہ جیل میں عمران خان کو منانے کیلئے جائیں گے تو وہاں سے بے عزت ہو کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، اپوزیشن کی مودی سرکار پر “سوالات کی بوچھاڑ”، دلی میں آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبریں

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ نوازشریف اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کو منانے کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔ اس پر گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ 9 مئی کو جاتی امرا کا رخ کیا تھا، پھر وہ وہاں کیوں جا رہے ہیں؟ کیا اس وقت تحریک انصاف بانی جیل میں نوازشریف کی وجہ سے گرفتار ہیں؟ انہیں جیل میں کس نے ڈالا؟

یہ بھی پڑھیں: منظور وسان نے عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشگوئی کردی

عمران خان کی ملاقات کا ممکنہ رویہ

نصرت جاوید نے مزید کہا کہ اگر نوازشریف ان سے ملنے جاتے ہیں تو عمران خان کا جیل میں رویہ یہ ہوگا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ نہیں ملنا۔ لیکن اگر ملاقات کروائی گئی تو پھر اگر محمود خان اچکزئی کہہ رہے ہیں کہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہو کہ قومی حکومت بنانی ہے، تو محمود اچکزئی بھی نوازشریف کے ساتھ اڈیالہ جیل چلے جائیں اور عمران خان سے کہیں کہ نوازشریف بھی میرے اشارے کے منتظر ہیں، آپ قومی حکومت بنانے کی اجازت دیں، ملک میں نفرت کو سیاست ختم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں انڈین ججز سے کیا بات ہوئی نہیں بتاوں گا، چیف جسٹس پاکستان

چوہدری نثار کے حوالے سے نصرت جاوید کا تبصرہ

نصرت جاوید نے کہا کہ میں نے ڈاٹ سے ڈاٹ ملا کر بات کی۔ میں اس دن سے منتظر تھا کہ چوہدری نثار خود فون نہیں رکھتے، لیکن اگر کوئی بات ان تک پہنچتی جسے وہ پسند نہ کرتے تو وہ وضاحت کرتے۔ جیسے آپ ان کے حلقے میں گئے تھے تو انہوں نے مجھے فون کیا تھا۔ اس بار میں سوچتا رہا کہ میرے ڈاٹس غلط ہوئے، تو چوہدری نثار علی خان کا فون آجائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

نوازشریف کی واپسی کا مستقبل

سینئر صحافی نصرت جاوید نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کو حکم ہوا ہے کہ جاو اور جا کر مناو۔ جب کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف لندن سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کیلئے تشریف لارہے ہیں تو میں کہہ رہا تھا کہ طوطیا من موطیا اس گلی نہ جا۔ اور اب میں کہہ رہا ہوں کہ اگر نوازشریف عمران خان کو منانے کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے تو بے عزت ہو کر آئیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...