تحریک انصاف کے جیل میں قید اسیران کی زبردستی حجامت کی جاتی ہے: خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فیشن ڈیزائنر اور تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے جیل میں قید اسیران کی زبردستی حجامت کی جاتی، ایک ہی بلیڈ درجنوں لوگوں پر استعمال کیا جاتا تھا، اس لیے انہیں خطرناک بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی خطرات جاری رہے تو اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرسکتے ہیں: ایران
سکریننگ کیمپ کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور میں قید کاٹنے کے بعد جو پی ٹی آئی ورکرز رہا ہو چکے ہیں ان کے لیے سکریننگ کیمپ لگایا گیا ہے جس کے تحت 100 سے زائد رہا ہونے والے کارکنوں کے ہیپٹائٹس سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جیل میں خوراک اور صحت کے حالات
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جیل میں قید اسیران کو کھانے میں گولیاں ملا کر دی جاتیں تھیں اور گندا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔