عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجم سیٹھی

تجزیہ کار نجم سیٹھی کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عمران خان نے ذہنی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا ہے اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دو روز قبل کوٹ لکپھت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

نواز شریف کی مذاکرات کے لیے تیاری

دوسری جانب گزشتہ روز نجی ویب سائٹ 'وی نیوز' پر ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں لیگی رہنما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف مذاکرات کے لیے اڈیالہ جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...