صدر آصف علی زرداری کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ
صدر مملکت کی تبدیلی کی ابتدائی اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کو عالمی سطح پر کھلے تعاون کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، شی جن پھنگ
یوٹیوب چینل 'ٹاک شاک' پر گفتگو
انہوں نے کہا کہ بظاہر سسٹم ٹھیک چل رہا ہے لیکن آرکیٹکٹس کو کچھ چیزیں اچھی نہیں لگ رہیں، ان میں ایک چیز آصف علی زرداری ہیں، جو کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کیلئے خوشخبری، وی پی این رجسٹریشن کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا
عہدے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی
اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری عہدے سے ہٹ جائیں اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیکٹری مالک نے پاک، بھارت میچ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کردیئے
معلومات کی عدم دستیابی
انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں لیکن ابھی مکمل معلومات فراہم نہیں کر سکتا۔ آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کا پلان بن چکا ہے اور کوشش یہ کی جائے گی کہ وہ خود ہی عہدے سے ہٹ جائیں۔
ہائبرڈ نظام کا ذکر
اعزاز سید نے مزید کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو سب سے طاقتور لوگ ہیں ان میں سے کوئی ایک صدر بن جائے۔








