پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کر کے جنگ لڑی، غریدہ فاروقی کا بھارتی جنرل کے بیان پر تبصرہ

غریدہ فاروقی کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے جنگ میں چین کی پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 5جی کی دوڑ میں پیچھے کیوں؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ سامنے آگئی
پاکستان کی خود مختاری
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس فراہم کی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریکارڈ پر سب کچھ موجود ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑائی لڑی اور بھارتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت سے مکمل طور پر آگاہ تھا، جب سے انہوں نے اپنے ایئر بیسز پر انجن آن کیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
بھارت کے لیے پیغام
اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان نے دہائیوں سے صرف بھارت سے لڑنے پر توجہ مرکوز رکھی اور خود کو اسی کے لیے تیار کیا ہے، انہیں اپنے وجودی اور ازلی دشمن کو جاننے کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔
غریدہ فاروقی کا ٹوئٹ
Indian Deputy Army Chief Lt. Gen. Rahul Singh Admits Defeat in Operation Sindoor ‼️‼️‼️
An analysis
1. Today on 4 July, in yet another failed attempt of series of its defeat cover ups, Indian Deputy Army Chief LTG Rahul Singh while giving twisted statement on so called…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) July 4, 2025