جب انصاف کا معاملہ ہو تو میرا ترازو صرف حق دار کے لیے جھکتا ہے، جواب اللہ کو دینا ہے اور وہیں کی جواب دہی سخت ہے، یہاں تو صرف اپنا مفاد ہے۔

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 218

یہ بھی پڑھیں: شکارپور: انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

چوہدری نعیم کے ماموں

یہ میرے دوست چوہدری نعیم کے ماموں بھی تھے۔ بہت سالوں بعد ان کی مجھ سے رشتہ داری بھی ہو گئی کہ میری بھانجی "ماہ رخ" ان کے بیٹے "احمد" سے بیاہی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ضمانت کی درخواست

اے سی کے دفتر آئے اور انہیں کسی کی ضمانت کے لئے درخواست کی۔ وہ انہیں ٹالتے رہے۔ آخر میں چوہدری فیاض نے انہیں تھوڑا سا رعب دکھاتے ہوئے کہا؛ "پھر میں چوہدری صاحب (پرویز الٰہی) کو کیا جواب دوں؟" وہ بھی ذرا خفگی میں بولے؛ "آپ انہیں کہہ دیں یہ ضمانت نہیں ہو سکتی۔" وہ جواب سن کر حیران رہ گئے اور شرمندگی میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور عبرتناک شکست کا سامنا

انصاف کی اہمیت

میں نے کہا؛ "سر! ضمانت لے لیتے۔" کہنے لگے؛ "شہزاد! معاملہ دو فریقین کے درمیان تھا جس کی سفارش تھی اس کی ضمانت نہیں بنتی۔ جہاں 2 افراد کے درمیان انصاف کا معاملہ ہو میرا ترازو صرف حق دار کے لیے ہی جھکتا ہے، کسی کے کہنے پر نہیں۔ جواب اللہ کو میں نے دینا ہے اور وہیں کی جواب دہی سخت ہے یہاں تو صرف اپنا مفاد ہے۔ جب فریقین مجھ سے ہی انصاف کی امید لگائے ہیں تو انہیں بھی یقین ہونا چاہیے کہ ان کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔ جو فریق غاصب ہوتا ہے پتہ اسے بھی ہوتا ہے کہ میں غلط ہوں۔ بات سمجھ کی ہے۔
اللہ فرماتا ہے؛ "کسی سے ذرہ برابر بھی نا انصافی نہیں ہو گی۔"

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو الفا میل اور مودی کو الفا میل کا باپ کہنے والی کنگنا رناوت کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔

لوگوں کا یقین

ان کی حق اور انصاف کی بات جان کر لوگ ان کے پاس سفارش کرنے ہی چھوڑ گئے تھے۔ میں نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا "ڈاکٹر صاحب نے انصاف ہی کرنا ہے۔ لہٰذا سفارش کی ضرورت نہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو بھی خبر دار کردیا

کمشنر کی عدالت میں اپیل

میں چشم دید گواہ ہوں کہ ان کے ایک فیصلے کے خلاف کمشنر گوجرانوالہ کی عدالت میں اپیل تھی۔ میں بھی کسی کام سے کمشنر گوجرانوالہ میجر (آر) خالد لطیف کے دفتر تھا۔ کیس کی آواز لگی، فریقین پیش ہوئے۔ کمشنر نے اہلمد سے پوچھا؛ "کیا کیس ہے؟" اس نے جواب دیا؛ "سر! زمین پر قبضہ کا کیس ہے۔ ڈاکٹر عامر کا فیصلہ فریق دوئم کے حق میں ہے۔" اپیل کرنے والے فریق کے وکیل سے بھی انہوں نے پوچھا؛ "کیا یہی کیس ہے؟" وہ بولا؛ "جناب!" کمشنر نے پوچھا؛ "فیصلہ کس نے کیا ہے؟" جواب ملا: "اے سی کھاریاں ڈاکٹر عامر احمد نے۔" کمشنر نے فیصلہ سناتے کہا؛ "میں نے ڈاکٹر عامر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ اپیل خارج کی جاتی ہے۔" یہ تھا اس افسر کا ٹرسٹ لیول۔

یہ بھی پڑھیں: آج کی سیاست میں آگے بڑھنے کیلئے بااصول، دیانت دار اور حق گو ہونا اور ملک و قوم کی خدمت کی تڑپ رکھنا خوبیاں نہیں بلکہ کمزوریاں گنی جاتی ہیں

ڈاکٹر عامر احمد کا کردار

ہے کوئی آج ایسا افسر جس کے بارے کوئی ایسے کلمات کہہ سکے؟ خوف خدا رکھنے والا یہ نیک بخت آفسر کھاریاں سے لاہور ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسفر ہوا اور پھر کچھ عرصہ بعد اللہ کا یہ نیک بندہ نوکری چھوڑ کر غالباً کینیڈا چلا گیا۔ مجھ سے آج تک دوبارہ ملاقات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سگنل میسجنگ ایپ کیا ہے اور یہ کتنی محفوظ ہے؟

ایماندار افسران کی ضرورت

ان جیسے افسر اس ملک کے تعفن شدہ ماحول میں مس فٹ تھے کہ پیسے وہ لیتے نہیں تھے، سفارش مانتے نہیں تھے، دفتر میں کم اور عدالت میں زیادہ وقت گزارتے تھے۔ شاید ایسے افسران کی اس ملک کو بھی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ تقریر، حکومت نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا

اخر میں ملاقات

بہت سال بعد ایک روز میں سول سیکرٹریٹ کسی کام سے گیا تو مجھے ایک دفتر کے باہر ڈاکٹر عامر احمد کی نیم پلیٹ دکھائی دی۔ میں اندر گیا لیکن یہ کوئی اور عامر احمد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ضمانت پر بات چیت

میری ان کی دوستی تھی۔ ایک روز میں نے سفارش کی کہ "سر! فلاں شخص کی اگر ایک دن اور ضمانت نہ ہو تو مہربانی ہو گی۔" انہوں نے میری بات مان لی۔ میں حیران ہوا اور پوچھا؛ "سر! یہ کیسے ممکن ہوا؟" کہنے لگے؛ "شہزاد! اس کیس میں دوسرا فریق حکومت ہے اور یہ بندہ اگر ایک اور روز جیل رہ جائے گا تو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا

ڈاکٹر عامر کی فیملی

ڈاکٹر عامر کی بیگم بھی ڈاکٹر تھیں۔ اللہ نے انہیں بیٹی عطا کی۔ اُن کے بڑے بھائی اٹامک انرجی کراچی میں بڑے عہدے پر فائز تھے۔ وہ بھی انتہائی ایماندار اور محب وطن انسان تھے۔ کھاریاں سے وہ ڈپٹی سیکرٹری پوسٹ ہو کر لاہور چلے گئے تھے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...