کراچی میں عمارت کے حادثے میں ہلاکتوں پر امیر جماعت اسلامی کا بیان بھی آ گیا

تعزیت کا اظہار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ اور پنجاب سپورٹس منسٹر نے خواجہ افتخار احمد میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا
حکومت کی کارکردگی پر تنقید
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کی ذمہ دار ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں، قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کرپشن عام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر پرتشدد کارروائیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
سوالات اور فوری کارروائی کی ضرورت
پی پی گزشتہ 2 دہائیوں سے صوبے پر قابض ہے، کراچی کا قبضہ میئر اور صوبائی حکومت سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں کہ ان کی کارکردگی کیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔
دریائے نیلم میں حادثہ
دریں اثنا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دریائے نیلم میں مسافر گاڑی کے گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔