ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات ملے گا۔ جن سے مخالفت کا سامنا تھا، وہ اللہ کا نام لے کر خود بخود پیچھے ہٹ جائیں، تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے، اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے، وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے۔ آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے، جن میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں کشتی کو ہولناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
اپنی غلطیاں درست کریں۔ پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں۔ اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے، دیر مت لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ریل کے نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کو آج پرای باتیں تنگ کر سکتی ہیں۔ جو وقت گزر گیا، وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا، اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے۔ آج ابتداء کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا گلگت بلتستان میں دریا میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
کوئی کسی کا نہیں ہے، سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں۔ آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے۔ اب خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو V40 5G اب پاکستان میں ZEISS کے ساتھ خریدنے کے لیے دستیاب، قیمت بھی افشا
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے، اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں طلاق کی شرح کس ملک میں سب سے زیادہ ہے، حیران کن انکشاف
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
اب آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی۔ آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی، ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارتوں میں 376 کھرب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریشانیاں چل رہی ہیں، وہ خود اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں۔ آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔