ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک متعدد لاپتا

ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا اور اب تک 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران باغیوں کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور لاشوں کو لٹکتا چھوڑدیا جاتا تھا
حادثات اور امدادی کارروائیاں
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان اور اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی افراد لاپتا ہیں۔ ٹیکساس میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جس میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں 100 فوجی بھی حصہ لیں گے۔
متاثرہ علاقے
رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ شہر سان اینجلو متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ اور کچھ میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔