سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا، ہر بیٹی کی میراث

کربلا کی تپتی ریت

کربلا کی تپتی ریت۔ ظلم کی تلواریں بے گناہوں کا لہو پی رہی تھیں، خیمے جل چکے تھے، لاشے خاک پر بکھرے تھے، بچوں کی سسکیاں اور خواتین کی آہیں تھیں۔ اُس وقت حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اپنے لٹے قافلے کی قیادت سنبھالی اور ڈر و خوف کا کوئی شائبہ تک قریب نہ بھٹکنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم اب کیسے ہیں ؟

زبانِ اطہر کے الفاظ

زبانِ اطہر سے نکلنے والے الفاظ کربلا کے ریگزار سے کوفہ و شام کے در و دیوار تک زنجیرِ عدل بن کر گونج اُٹھے۔ جابر حکمران کے دربار میں جب لرزتی آوازیں اور جھکی نظریں درباریوں کی غلامی کا اعلان کر رہی تھیں، عقیلۂ بنی ہاشم کا لہجہ ظلم کو چیرتا ہوا کہہ رہا تھا:

"ما رایتُ الّا جمیلا"
"میں نے کربلا میں سوائے خوبصورتی کے کچھ نہ دیکھا۔"

یہ بھی پڑھیں: لاہور، محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا

کربلا کا پیغام

یہ محض کلمۂ حق نہ تھا بلکہ وہ بلندی استقامت تھی کہ جہاں کردار کی روشنی عقل و شعور کی تاریکی کو مات دیتی ہے۔ ہر لفظ قرآن کی تفسیر اور حریتِ فکر کی تائید تھا۔ ان خطبات نے یزیدی تخت کو لرزا دیا، ظلم کی بنیادوں میں زلزلہ بپا کر دیا اور اہلِ دربار کی آنکھوں سے پردہ ہٹا دیا کہ باطل کے تاج محل مٹی کے گھروندے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

سیّدہ زینب کی شجاعت

سیّدہ زینب لرزی نہیں، بکھری نہیں، جھکی نہیں۔ وہ محض شجاعت کی تصویر نہیں بلکہ علم و حکمت کا سمندر بھی ہیں جس سے ہزاروں خواتین نے اپنے شعور کی پیاس بجھائی۔

مدینہ کی گلیوں میں جب درسِ قرآن و حدیث کی محفلیں سجی تھیں تو اس بزم کی محفل آرائی بھی آپ ہی تھیں۔ کوفہ کے میدان میں جب امیرالمومنین کی خلافت نے علم کی قندیلیں روشن کیں تو ان کی روشنی میں زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کا مدرسہ علم و عرفان کا مرکز بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں جھگڑکے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن جانے والا بچہ جاں بحق

زینب کی عزت و وقار

عظمتِ کردار کا یہ مینار ہمیں بتاتا ہے کہ اگرچہ میدانِ کربلا میں زخموں کی زبان تھی، مگر کوفہ اور شام کے درباروں میں زینب کی زبان نے ان زخموں کو صداقت کا عنوان بنا دیا۔ ان کی فصاحت و بلاغت نے اسلامی معاشرے میں عورت کی عزت و غیرت، وقار و سربلندی اور قیادت کا تصور قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک

ایک بہن کی قیادت

تاریخ گواہ ہے کہ میدان کربلا صرف نیزوں و تلواروں کا معرکہ نہ تھا بلکہ کردار کی عظمت اور ایمان کی استقامت کا وہ میدان تھا جہاں ایک بہن نے اپنی برباد بستی کو بھی مایوسی میں بدلنے نہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم یا کوئی بھی کرکٹر ہو، کھیل سب کے لیے کھلا ہے، عاقب جاوید

سیّدہ زینب کا پیغام

کوفہ کی گلیاں ہوں یا شام کا ظالم دربار، بی بی زینب کا لہجہ نرم نہیں پڑا۔ الفاظ میں وہ آگ تھی جو ظلم کے ایوانوں کو جلا ڈالے۔ اسیر ہو کر بھی آوازِ حق بلند کی۔ نہ صرف مظلومیت کو صداقت کا نشان بنایا بلکہ خواتین کے لیے علم و شعور، قیادت و تربیت اور کردار کی عظمت کا در بھی کھولا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز ،جواب طلب

آج کا پیغام

اُن کی شخصیت میں وہ تمام عظمتیں اور پاکیزگی سمیٹ دی گئی تھی جو نبوت کے گھر کی وراثت تھی۔ آج بھی جب ظلم اپنی نئی شکلوں میں جنم لیتا ہے تو سیّدہ زینب کی استقامت ہر کربلا میں آواز دیتی ہے کہ "باطل کی سلطنتیں الفاظِ حق سے لرزتی ہیں، بس شرط یہ ہے کہ زینبی حوصلہ زندہ رہے!"

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ، 98 ہزار کی حد عبور

عورت کی شخصیت

آپ کی ہستی تاریخ کا وہ درخشاں ستارہ ہے جس میں نہ فقط شعور کی روشنی ہے بلکہ کردار کی حرارت بھی ہے۔ وہ کربلا کی شیر دل خاتون نہیں بلکہ ہر دور کے مظلوم کی امید بھی ہیں، ہر ظالم کے لئے للکار ہیں اور ہر حق پرست کے لئے استقامت کا لازوال عنوان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

آگاہی کا سوال

آج کے تیز تر دور میں یہ سوال سب سے کلیدی ہے کہ کیا ہم بی بی زینب کی اُس استقامت سے سبق لے رہے ہیں؟ ظلم کے سامنے کلمۂ حق کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں؟ بیٹیوں کو حضرت زینب کی طرح علم و ہمت کا تاج پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کی اہم ملاقات

زینب کا پیغام: حق و باطل

اب ظالموں کی شکلیں بدل گئی ہیں لیکن زینبی پیغام یہی کہتا ہے کہ حق کو حق، باطل کو باطل کہو، ظلم کے ایوانوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی حریت کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کردیا : عظمیٰ بخاری

عورت کی بیداری

سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا عورت کی بیداری، تعلیم، کردار سازی، فصاحت و بلاغت اور قائدانہ صلاحیتوں کی زندہ علامت تھیں۔ آج کی عورت اگر سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت کو اپنا نمونہ بنائے تو وہ نہ صرف ماں، بہن یا بیٹی بنتی ہے بلکہ کاروانِ حریت کی مشعل بردار بھی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عہد کی تجدید

یاد رکھیں! زینبؑ صرف تاریخ کی ایک عظیم خاتون نہیں، بلکہ ہر مظلوم کی امید، ہر جابر کے لیے للکار، اور ہر حق پرست کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

آئیے، عہد کریں! ہم سیرت سیّدہ زینب کو بیٹیوں کے کردار، گفتار، لباس، تعلیم، طرزِ فکر اور انفرادی و اجتماعی رویوں میں زینبی وقار لائیں۔ اُن میں کلمۂ حق کہنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ آج کی عورت اسوہ زینب اپنا کر نہ صرف کاروانِ حریت کی مشعل بردار بن سکتی ہے بلکہ گھروں میں اُن جیسا صبر، علم، غیرت، حیا اور جرأت والا کردار بھی پیدا کرسکتی ہیں۔

نوٹ: یہ مصنفہ کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

تعارف مصنفہ

زینب وحید پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کی ممبر ہیں۔ امریکا کے "کارلٹن" کالج کی اسکالرشپ ہولڈر طالبہ ہیں۔ یونیسف یوتھ فورسائیٹ فلوشپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ کلائمٹ ایکٹوسٹ اور جرنلسٹ ہیں۔ مصنفہ، سوشل میڈیا کونٹینٹ کریئٹر اور مقررہ ہیں۔ پاکستان میں اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے مشترکہ طور پر انہیں "کلائمٹ ہیرو" کے اعزاز سے نوازا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو، یورپ کے معتبر میگزین "جرنل آف سٹی کلائمٹ پالیسی اینڈ اکانومی"، اور نوبل پرائز ونر ملالہ یوسف زئی کے عالمی شہرت یافتہ میگزین "اسمبلی" میں مضامین چھپ چکے ہیں۔ پاکستان کے قومی اخبارات میں بلاگز لکھتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے تحت امریکا اور اٹلی میں یوتھ فار کلائمٹ چینج انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ارجنٹائن میں میں انٹرنینشل سی فورٹی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل سول سوسائٹی کے تحت کانفرنس میں بطور پینالسٹ شامل ہیں۔ مضمون نویسی کے متعدد بین الاقوامی مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔ نیدرلینڈز کے سرکاری ٹی وی نے زینب وحید کو پاکستان کی گریٹا تھنبرگ قراردیا ہے۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...