سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی تنخواہ کیا ہے؟
تنخواہوں میں اضافہ
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا
ایڈہاک الاؤنس کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے۔ یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔
ڈسپیریٹی الاؤنس
علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی، اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔