سپین کے ایئر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ہنگامی صورتحال، 18 افراد زخمی

سپین کے جزیرے مجروکا میں ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال

مجروکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین کے جزیرے مجروکا کے ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایئر پورٹ پر موجود مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع پھیلی، جسے بعدازاں غلط قرار دیا گیا۔ تاہم ہنگامی اخراج کے دوران 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری خالد حسین کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر، مختلف موضوعات پر اظہار خیال اور زیارات مقدسہ پر بات چیت

حادثے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق ریان ایئر کا یہ طیارہ پالما ایئرپورٹ سے مانچسٹر روانہ ہونے کیلئے تیار تھا کہ اچانک طیارے میں آتشزدگی کی افواہ پھیل گئی، جو تقریباً رات 12 بج کر 35 منٹ پر ہوئی۔ اس پر ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس پریشر میں کمی کی افواہوں پر سوئی نادرن کی وضاحت آگئی، خبریں بے بنیاد قرار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ آتشزدگی کی افواہ پھیلنے پر مسافروں نے جہاز کے ہنگامی اخراج کے دروازوں سے جہاز کے ونگز پر کودنا شروع کر دیا، جہاں سے زمین پر چھلانگ لگانے سے کچھ افراد زخمی ہوئے۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کنٹرول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قیدکی سزا ہوگی: شیر افضل مروت

زخمیوں کی حالت

علاقائی طبی ایمرجنسی کوآرڈینیٹرز کے مطابق 18 افراد کو معمولی زخم آئے، جن میں سے چھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تین مریضوں کو پالما کے نجی اسپتال "کلینیکا روٹجر" جبکہ باقی تین کو "ہسپتال کوئرون سالوڈ پالما پلاناس" منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف

مزید معلومات

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زخمیوں کو کس قسم کے زخم آئے، تاہم خیال ہے کہ یہ چوٹیں طیارے سے باہر نکلتے وقت لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین 2028 اولمپکس میں کرکٹ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے سنجیدہ ہے اسٹیو واہ نے تمام ملکوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

سرکاری بیان

علاقائی حکومت کے ہنگامی ردِعمل کوآرڈینیشن سینٹر کے ترجمان نے بتایاکہ ہمیں آج صبح 00:36 پر پالما ایئرپورٹ پر زمین پر موجود ایک طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر چار ایمبولینسز جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔ ان میں دو بنیادی طبی امداد اور دو اعلیٰ سطح کی طبی امداد فراہم کرنے والی گاڑیاں شامل تھیں۔ 18 افراد کو طبی امداد دی گئی، جن میں سے چھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریان ایئر کی تصدیق

بعدازاں ریان ایئر کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ آگ لگنے کی اطلاع ایک "غلط الارم" تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پالما سے مانچسٹر جانے والی یہ پرواز ایک غلط فائر وارننگ لائٹ کے باعث ٹیک آف مکمل نہ کر سکی۔ مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے باہر نکالا گیا اور انہیں ٹرمینل واپس لے جایا گیا، تاہم ہم نے جلد ہی متبادل طیارے کا انتظام کیا جو صبح 07:05 پر روانہ ہوا۔ ہم اس پریشانی پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...