خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت سے مایوسی، کیا واقعی ڈاکٹر محمد علی خان گنڈا پور نے پشاور چھوڑ دیا؟

پشاور سے لاہور کی طرف منتقلی

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت میں ایک عرصہ سے ادویات کی خریداری میں خوردبورد اور پھر ذمہ داران کی نشاندہی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کچھ انٹیگریٹڈ ملازمین کی تنخواہیں کئی ماہ سے واجب الادا ہونے کی ویڈیو بھی نظر سے گزری ہیں۔ اب خیبرپختونخوا کے سب سے معروف چائیلڈ سپیشلسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد علی گنڈاپور نے خیبرپختونخوا چھوڑ کر لاہور منتقل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ان کے فیس بک پیج پر کیا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے خود یہ اعلان کیا یا پیج کسی ہیکر کے ہاتھ لگا۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود بند ہونے کے باوجود ایئر انڈیا کی فلائٹ کی پاکستان میں پرواز، حقیقت کیا ہے؟

ڈاکٹر محمد علی گنڈاپور کا اعلان

تفصیل کے مطابق ڈاکٹرمحمد علی خان گنڈاپور کے نام سے موجود فیس بک اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ "بھاری دل کے ساتھ پھولوں کے شہر پشاور کو الوداع کہنا پڑ رہا ہے، خیبر پختونخوا کے صحت کے نظام سے مایوسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

تعلیمی اہلیت اور انٹرویوز کی ناکامی

ایف سی پی ایس پیڈز، ایف سی پی ایس پیڈز گیسٹروانٹرولوجی، ایم آر سی پی پیڈز (آئرلینڈ)، ایم آر سی پی ایس (گلاسگو)، یورپین بورڈ آف پیڈیاٹرکس ایگزامینیشن، اور ڈی سی ایچ (یو کے) ہونے کے باوجود، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تین بار اور حیات آبا د میڈیکل کمپلیکس میں دو بار اسسٹنٹ پروفیسر پیڈز کے انٹرویوز دیے، مگر ہر بار اوور کوالیفائیڈ قرار دے کر نظر انداز کیا گیا۔ پیڈیاٹرک سپر اسپیشلٹیز کی پوسٹس قصداً مشتہر نہیں کی جاتیں، جس کی وجہ سے اکثر سپر سپیشلیٹی کے کولیگز (ساتھی) صوبہ یا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور منتقلی کی وجوہات

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات سے مجبور ہوکر مجھے بھی لاہور جانا پڑ رہا ہے تاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) میں بطور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجسٹ جوائن کرسکوں۔

فیس بک پوسٹ کا لنک

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...