اب ہمیں معاشی جنگ جیتنی ہے: غریدہ فاروقی

معاشی ترقی کی جنگ
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں جو جنگ جیتنی ہے وہ معاشی ترقی کی ہے لیکن معذرت کے ساتھ اس میں شہبازشریف کی حکومت انتہائی کمزور نظر آتی ہے، ابھی وزارت خزانہ کی اپنی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بھی اعدادوشمار اچھے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا، بڑے نقصان کا خدشہ
وزارت خزانہ کا کردار
نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت آپ کے جو وزیر خزانہ ہیں، کوئی بینکر کبھی بھی معیشت نہیں چلاسکتا، ہمیں ہر چند سال بعد یہ بات کرنے کی ضرورت آخر کیوں پیش آتی ہے؟ آپ نے معیشت چلانی ہے تو آپ کو ایک ماہر چاہیے، اس ٹیم کا سربراہ کوئی سیاسی شخصیت ہونی چاہیے جسے کچھ علم بھی ہوا اور اس کا عوامی سطح پر احتساب بھی ہو۔
بینکرز اور ٹیکنوکریٹس کی صورتحال
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بینکرز اور ٹیکنوکریٹ آتے ہیں، کچھ عرصہ انجوائے کرتے ہیں، تنخواہیں، گاڑیاں اور مراعات لیتے ہیں، اس کے بعد اپنی اپنی جگہوں پر اڑان بھر جاتے ہیں، کوئی عالمی بینک چلاجاتا ہے تو آئی ایم ایف تو کوئی کہیں اور۔