عمران خان کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں ، حامد میر

تجزیہ نگار حامد میر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ نگار حامد میر نے بتایا ہے کہ تین چار لوگ عمران کے پاس مفاہمت کا پیغام لے کر گئے اور ان میں سے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا عمران خان نے ان کی کلاس لی۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں بڑی کمی کا امکان
مفاہمت کا پیغام
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیغام لے کر جانے والوں سے عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے میری لاش نکل سکتی ہے لیکن میں نواز شریف کی طرح ڈیل کرکے باہر نہیں جاوں گا۔
عمران خان کا واضح مؤقف
عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈیل نہیں کرنی، مجھے مروانا ہے تو مروا دو۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان کا یہ رد عمل سیاسی ہے یا غیر سیاسی، یہ الگ بحث ہے لیکن جس عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا ہے وہ کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں۔