دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
لاہور ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے- پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں۔
پیشہ ورانہ کارکردگی کی ستائش
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔