قائداعظمؒ اور 10 محرم الحرام

تاریخی پس منظر
دسمبر 1946 ء لندن، گول میز کانفرنس۔ قائداعظمؒ کی اس میں شرکت۔ برطانوی حکومت کے تیار کردہ پروگرام کے مطابق 5 دسمبر کے روز شہنشاہ برطانیہ ملک معظم جارج ششم کی طرف سے ہندوستانی مہمانوں کے لیے دعوت طے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لیجنڈری گلوکارہ کی موت کی افواہیں
قائداعظمؒ کا فیصلہ
اتفاق سے اس روز محرم الحرام کی دسویں تاریخ پڑتی تھی، قائداعظمؒ نے یہ کہہ کر اس دعوت میں شرکت سے انکار کر دیا: ’’چونکہ یہ دعوت خاص تقریب کی حیثیت رکھتی ہے اور ایسے دن منعقد ہو رہی ہے جو کہ سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے اور اس دن ہم مسلمان کسی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے، شیخ رشید
بادشاہ کی ردعمل
قائداعظمؒ کے جذبات کے احترام میں بادشاہِ برطانیہ نے یہ دعوتِ طعام ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا
حوالہ
(حالاتِ قائداعظمؒ - ص 298 - آتش فشاں، لاہور)
منتخب کردہ مواد
انتخاب :منیر احمد منیر