قضاء کا ذائقہ شیریں ہے شہد سے لوگو۔۔۔
خوش آمدید
درِ قبول کھلا ہے جنابِ قاسم سے
کہ حبس رت میں ہوا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: محمد اشفاق بدایونی کی دوسری کتاب “عابد اسکوائر” کی جلد رونمائی متوقع
حیات کی حقیقت
اسی لیے تو ہر اک سو بکھیرتی ہے حیات
کہ منسلک یہ صبا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے قومی دن پر لمبی چھٹیوں کا اعلان
عروجِ عظمت
عروجِ عظمتِ ایماں پیام دیتا ہے
بلندیوں کی فضا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
قضا کا ذائقہ
قضاء کا ذائقہ شیریں ہے شہد سے لوگو
یہ درس ہم کو ملا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سب سے بڑا کارڈ ان کی قید ہے، حامد میر
شامی کی وفا
وہ جس کا نام بتاتے ہو ارزقِ شامی
ابھی تلک وہ خفا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے: عظمیٰ بخاری
چراغ عکسِ جبیں
شبوں میں جاگنے والے چراغ عکسِ جبیں
سیاہیوں میں ضیاء ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا
مدح علیؑ
علیؑ کی مدح میں جبریلؑ بولنے کے لیے
خیال مانگ رہا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی
زندگی کا اصل مقصد
یہ زندگی یہ مراتب یہ زر تو کچھ بھی نہیں
ہمیں خدا بھی ملا ہے جنابِ قاسم سے
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
سخن کا کمال
مرا سخن میں کوئی بھی کمال کیا عباس
یہ حرف حرف عطا ہے جنابِ قاسم سے
تخلیق کار
کلام : حیدر عباس








