غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس کی بروقت کارروائی
گرین ٹاؤن پولیس کی سپیشل ٹیم نے برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔
گرفتاری میں جدید تکنیکی مدد
پولیس کے مطابق سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔