سیکیورٹی گیٹس، ڈرونز سے نگرانی، جلوس اور مجالس کے لیے صفائی کا خصوصی اہتمام، عزاداروں کی خدمت کا نیا ریکارڈ

محرم الحرام کے انتظامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم کے موقع پر امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب کی تاریخ میں محرم الحرام کے سب سے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 11 سال کی عمر میں کیا ہوا تھا؟ اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا
سیکیورٹی کے انتظامات
عزاداروں کے جلوسوں اور مجالس کی بھرپور سیکیورٹی جاری ہے، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں کا بے مثال اشتراک جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سامنے بجٹ رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جارہی : علی امین گنڈاپور
امن کمیٹیوں کا کردار
امن کمیٹیوں کے ارکان جلوسوں اور مجالس کے قریب موجود ہیں اور انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ محرم الحرام میں پہلی مرتبہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 ہزار روپے کا 1 کلو گوشت، زندہ جانور تولیں جتنا وزن بنے اتنے پیسے ادا کریں، صاف ستھرے جانور
مانیٹرنگ اور کنٹرول رومز
صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح پر جامع مانیٹرنگ کے لئے 7/24 کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کو 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو گیا
عزاداروں کی سہولیات
عزاداروں کو خوراک اور پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔ فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز سمیت پورا طبی عملہ موجود ہے۔ عزاداروں کے لیے شربت اور لیموں پانی کی سبیلیں بھی قائم کی گئیں ہیں۔ عاشورہ کے جلوس کے شرکا کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا
سیکیورٹی کی نگرانی
سیکیورٹی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ داخلی اور خارجی مقامات پر خصوصی سیکیورٹی گیٹس لگائے گئے ہیں اور ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
صفائی کے انتظامات
جلوس اور مجالس کے لئے "ستھرا پنجاب" کے تحت صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ گرمی اور حبس کے پیش نظر مجالس اور جلوس کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ جلوسوں کے راستے سے ہر طرح کی رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں۔