ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑ پڑگئی

کراچی میں رہائشی عمارت میں دراڑ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑ پڑ گئی۔۔۔
تفصیلات
کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑ پڑ گئی۔ مخدوش عمارت میں اس وقت 10 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں اور اس عمارت کو رواں سال اپریل میں ’’ناقابل رہائش‘‘ قرار دیا جا چکا ہے۔
عمارت کی تعمیر کی صورتحال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق دستاویزات کے مطابق یہ عمارت نقشے کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ہے۔ تیسری منزل گرانے کے بجائے عمارت پر دو اور منزلیں تعمیر کردی گئیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے اب تک عمارت خالی کرانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔
پیش آنے والے واقعات
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع 5 منزلہ عمارت کو خطرناک قرار دینے کے باوجود خالی نہیں کرایا گیا جس کے باعث وہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اب بھی 10 سے 12 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔