ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں، انشاءاللہ یہ ہفتہ ان کے لئے خوشخبری لےکر آئے گا۔ آپ کو جس طرف سے امید تھی وہ پوری ہو سکے گی اور جو رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں وہ غیبی انداز سے پوری ہو سکیں گی۔ جن لوگوں نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے، وہ اب بسم اللہ کریں۔ اللہ نے چاہا تو بڑا فائدہ ہو گا اور برسوں کی محنت بھی اب وصول کرنے کا وقت قریب آ گیا ہے。
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ نے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا، کس کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ جانیے
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
ان دنوں آپ کی ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی، قرض لینے اور دینے دونوں میں آسانی ہو گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں محسوس کر رہے ہیں، وہ اب بڑے خوبصورت انداز سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آپ کے لئے اب وہ مشکل بھی آسان ہو گی جس کی وجہ سے پورے گھر کا نظام خراب ہو چکا تھا اور آج سے روزانہ کی بنیاد پر ایک اچھی خبر بھی ملا کرے گی。
یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے وفد کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
یہ ہفتہ برسوں کے بعد آپ کے لئے خوشیوں کا پیغام لیکر آیا ہے۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، ہو جائے گا اور جو امید آپ کو کسی طرف سے رقم کے آنے کی ہے، وہ بھی پوری ہو گی۔ ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہو گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا وہ اب خودبخود پیچھے ہٹ جائے گا۔ اولاد کے حوالے سے بھی انشاءاللہ اب اچھے دنوں کا آغاز ہو رہا ہے، نئی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں کتوں پر پابندی میں توسیع
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
کسی پر بھی ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔ آپ کو جہاں مالی نقصان کا خطرہ ہے، وہاں پر عزت کا معاملہ بھی داؤ پر لگ جائے گا۔ جو لوگ کسی مسئلے کو لے کر لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ خاص طور پر خیال کریں۔ اس وقت آپ کی زندگی میں اہم تبدیلی کا عمل بھی شروع ہونے جا رہا ہے۔ آپ کا فوکس اس پر ہونا چاہئے اگر آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو، ورنہ بعد میں صرف پچھتاوا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: ‘اچھے کردار کے حامل رہیں اور نتائج دیں، ورنہ!’
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
اس وقت گھریلو ماحول پر خاص نظر رکھیں، آپ کو خاص طور پر اولاد کے معاملے کو دیکھنا ہے، لاپروائی نہیں کرنی۔ اپنی عزت سے بڑھ کر آپ کے لئے کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے اور سکون سے جو فیصلہ درکار ہے اس کو ضرور کریں ورنہ آپ کیلئے بعد میں مشکلات کھڑی ہوں گی۔ روزگار کے حوالے سے بھی اب نیا قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کے لئے ایک اچھا موقع ہے جو بار بار نہیں ملتا، اسے ضائع نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
ان دنوں آپ کو ایک بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے اور جس ضرورت کے تحت رقم چاہئے تھی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ سے تبدیلی کا سوچ رہے ہیں، وہ اب کوشش کریں انشاءاللہ ان کو کامیابی ملے گی اور جو بھی رکاوٹیں کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھیں وہ اب تیزی سے دور ہو سکیں گی۔ یہ بڑے اچھے دن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ کی ایک دلی خواہش پوری ہو گی۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے کامیابی ملے گی۔ جو لوگ گھریلو ماحول میں کشیدگی کی وجہ سے پریشان ہیں، وہ اب انشاءاللہ بہتری محسوس کریں گے۔ اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، وہ بھی کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے بیرون ملک سفر کی کوشش میں تھے، اب ان کا سلسلہ یہاں بن سکتا ہے اور نئی نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اور 4 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آگئیں
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ایک بار پھر اولاد کے اوپر گہری نظر رکھنے کا مشورہ ہے اور کسی بھی مقدمے میں انکوائری وغیرہ میں آئے ہوئے محتاط ہو جائیں۔ اپنی طرف سے تمام سوالوں کے جواب پاس رکھیں اور دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو، دور رہیں۔ ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں اگر نحوست جیسے اثرات چل رہے ہیں تو چند دنوں کے مہمان ہیں، جلد نجات ملے گی۔ آنے والے دن انشاءاللہ اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبے میں گورنر راج پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
اب بڑے بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے، اگر آپ اپنی زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں تو۔ جو لوگ کافی دنوں سے اپنی جگہ سے تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں، ان کی یہ خواہش انشاءاللہ پوری ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے اور جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وہ اب ہوشیار رہیں، وہ چکر دے سکتا ہے۔ اکیلے کام کرنا زیادہ مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ کیوں نہیں چاہتے کہ آگے بڑھیں، اس کے لئے اپنے دل و دماغ کو لگام دینا پڑے گا۔ اور جس بھی طرف آج کل ضرورت سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں، وہاں سے واپسی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے، وہ اپنی زندگی کے ساتھ کھیلیں گے۔ اس وقت آپ کی توجہ صرف روزگار پر ہونی چاہئے اور اس کے لئے جو بھی آفر وغیرہ آئے تو اس کو بالکل بھی ہاتھوں سے مت جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
آپ کا ایک اہم معاملہ آجکل میں انشاءاللہ حل ہوجانے کی امید ہے۔ جو بھی رکاوٹ چل رہی تھی وہ بڑی تیزی سے اب دور ہو گی اور جس شخص نے ناک میں دم کر رکھا تھا، وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ اب مالی حالات میں بھی انشاءاللہ بڑی بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے، اس لئے آپ کی توجہ اس طرف جس قدر ہو گی، آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا اگر فائدہ چاہتے ہیں۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
جن افراد نے بندش وغیرہ جیسی صورت حال میں ایک عرصہ گزارا ہے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی تمام برے معاملات سے نجات حاصل کر لیں گے۔ ان دنوں آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں، اللہ کا نام لے کر ڈال دیں، وہ آپ کے لئے بہترین اسباب ضرور پیدا فرما دے گا۔ مگر اس کے لئے دل اور نیت کا صاف ہونا ضروری ہے۔