برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا

برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ چھڑ گئی تو تمام امریکی فوجی اڈے ہمارے نشانے پر ہوں گے: ایران کی دھمکی
برطانوی وزیر کا تاریخی دورہ
یہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد پہلا دورہ شام ہے۔ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد برطانیہ نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
آئندہ دورے
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی شام کے بعد کویت کا دورہ بھی کریں گے۔