میکے کو تشدد کی اطلاع دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

گوجرانوالہ میں قتل
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
تفصیلات
رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی، جو 7 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، اور وہ اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔ ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
لاش کی منتقلی اور مقدمہ
مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔