مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، درجنوں مکانات منہدم

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی مکانات میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد ہلاک: ‘ایسا لگ رہا تھا کہ آج وہ کسی کو معاف نہیں کریں گے’
نالہ لئی کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے بعد سائرن بجا دیئے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام ساڑھے 6 فٹ تک بلند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا
کہوٹہ میں نقصانات
کہوٹہ میں شدید بارش سے پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کا الزام، روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا
بلوچستان میں طوفانی بارش
بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات منہدم جبکہ بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.