ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کا نیا سیاسی اقدام

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکا پارٹی‘ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

اعلان کی تفصیلات

یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ ایلون مسک نے لکھا کہ آج، ’امریکا پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی وردی کی آڑ میں آئس سپلائی کرنے والا گرفتار

عوامی رائے کا ذکر

پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کے مطابق دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، لوگوں نے ایک نئی سیاسی جماعت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جب ملک کو فضول خرچی اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم جمہوریت میں نہیں بلکہ ایک جماعتی نظام میں رہتے ہیں۔

یومِ آزادی پر سوالات

اس سے قبل مسک نے ایکس پر لکھا تھا کہ یومِ آزادی ایک بہترین موقع ہے یہ سوال اٹھانے کا کہ کیا آپ دو جماعتی نظام، جسے بعض لوگ ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں، سے آزادی چاہتے ہیں؟ مسک نے اس پوسٹ میں پوچھا تھا کہ کیا ہمیں ’امریکا پارٹی‘ کی بنیاد رکھنی چاہیے؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...