یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
یوم عاشور کی تقریبات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور کے موقع پر جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ ،سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
لاہور میں مرکزی جلوس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا 4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بھی نہیں گرا۔
کراچی کا مرکزی جلوس
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خاندانوں کے روابط بحالی کی خدمات کو مزید مضبوط، مربوط اور وسیع بنایا جائیگا: ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب
کوئٹہ میں سیکیورٹی کی پابندیاں
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ‘فتح’ میزائل اور ‘شاہد’ ڈرونز: غیر ملکی ہتھیار جو روس کی عسکری طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں
پشاور میں جلوسوں کی صورتحال
پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے، پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں، وزیر مملکت برائے قانون
روہڑی اور ملتان میں جلوس
اس کے علاوہ روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، عزادار رات کربلا میدان میں ہی قیام کریں گے، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ادھر ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، گوجرانوالا میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہو گا。
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت
دیگر شہروں میں جلوس
مٹھی میں یوم عاشور کا جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا، میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔
سیکیورٹی کے انتظامات
انتظامیہ کی جانب سے اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے۔








