یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد

یوم عاشور کی تقریبات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور کے موقع پر جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب میں مودی سے پوچھتا ہوں کہ کیا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ کرنے والے پیشہ ور قاتل نہیں بلکہ پاکستانی تھے” فلمی نقاد کے آر کے نے جواب مانگ لیا
لاہور میں مرکزی جلوس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی
کراچی کا مرکزی جلوس
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، کاہنہ میں ملزمان کا راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد
کوئٹہ میں سیکیورٹی کی پابندیاں
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ اجلاس تک سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، وزیر قانون
پشاور میں جلوسوں کی صورتحال
پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے، پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز میں کتنے مسافروں نے سفر کیا؟ پتہ چل گیا
روہڑی اور ملتان میں جلوس
اس کے علاوہ روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، عزادار رات کربلا میدان میں ہی قیام کریں گے، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ادھر ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، گوجرانوالا میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہو گا。
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان
دیگر شہروں میں جلوس
مٹھی میں یوم عاشور کا جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا، میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔
سیکیورٹی کے انتظامات
انتظامیہ کی جانب سے اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے۔