سابق بھارتی کرکٹر کی فلموں میں انٹری

سریش رائنا کا نئی دُنیا میں قدم
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل سنیما کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ندامت کے احساس پر مبنی رویہ والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایسا مؤثر قدم ہے جس کے باعث بچے ہمیشہ شرمندگی میں مبتلا رہتے ہیں
اداکاری کے سفر کا آغاز
سابق کرکٹر نے ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی اداکاری کے کرئیر کے آغاز کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان نے آسمانی بجلی قابو کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیکنالوجی تیار کر لی
پہلی فلم کا اعلان
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز نے سریش رائنا کی پہلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جسے عارضی طور پر پروڈکشن نمبر 1 کہا جارہا ہے، یعنی ممکنہ طور پر کرکٹر کی فلم کا نام پروڈکشن نمبر 1 ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
ہدایتکار کا تعارف
اس پروجیکٹ کو لوگن نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو مان کراٹے، ریمو اور گیتھو جیسی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب
فلم کا ٹیزر
Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz #sureshraina #chinnathala #dreamknightstories pic.twitter.com/8FnkmNdIeY
— Dream Knight Stories Private Limited (@DKSoffl) July 4, 2025
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی
فلم کے آغاز کی تقریب
فلم کے ٹیزر کو ایک عظیم الشان تقریب کے دوران لانچ کیا گیا جس میں تامل فلم انڈسٹری کے کئی معزز ناموں نے شرکت کی۔ پرومو میں ایک آدمی کو کرکٹ کے میدان میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
مشہور لقب: چننا تھالا
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ طویل وابستگی کی وجہ سے سریش رائنا کے مداح انہیں پیار سے چننا تھالا کہتے ہیں۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ
رپورٹس کے مطابق فی الحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔