محرم الحرام کے سلسلے میں تقسیم کی جانیوالی نیاز کے ڈبوں پر بھی “وزیراعلیٰ پنجاب” کی پرنٹنگ، ویڈیوز وائرل

محرم الحرام کی نیاز کی تقسیم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام کے سلسلے میں تقسیم کی جانے والی نیاز کے ڈبوں پر بھی "وزیراعلیٰ پنجاب" کی پرنٹنگ ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز نے 9 ماہ میں 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا: اقتصادی سروے
پنجاب حکومت کے اقدامات
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے پر پنجاب حکومت کی جانب سے نیاز کی تقسیم کیلئے مختلف جگہوں پر سٹال لگائے گئے ہیں، جہاں لوگوں میں نیاز کے ڈبے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ڈبوں میں چاول، گوشت اور ایک کباب شامل ہے، اس کے ساتھ پانی کی بوتل بھی تقسیم کی جارہی ہے۔ نیاز کے ڈبوں پر "منجانب وزیراعلیٰ پنجاب" کی پرنٹنگ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ایم ڈی کیٹ امتحان 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم
سوشل میڈیا پر ردعمل
ایسے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیصل خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پٹواری کتنی خوشی سے بریانی کھا رہے ہیں۔"
فیصل خان کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں بریانی کے ڈبے پر علی امین گنڈاپور کا نام لکھ دیا جاتا تو انصافینز زمین آسمان ایک کردیتے لیکن پنجاب میں نام کے باوجود پٹواری کتنی خوشی سے بریانی کھا رہے ہیں۔ واقعی ان کی قیمت ایک پلیٹ بریانی ہے۔
فیصل خان کا ٹویٹ
اگر خیبر پختون خواہ میں بریانی کے ڈبے پر علی امین گنڈاپور کا نام لکھ دیا جاتا تو انصافینز زمین آسمان ایک کر دیتے لیکن پنجاب میں نام کے باوجود پٹواری کتنی خوشی سے بریانی کھا رہے ہیں
واقعی ان کی قیمت ایک پلیٹ بریانی ہے ???? pic.twitter.com/LxuWpvZlhe
— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 5, 2025