جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف اٹھانے کی تاریخ
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
حلف برداری کی تقریب
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 8 جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
سنیارٹی کی تفصیلات
صدر مملکت نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔