سپوٹیفائی کے سی ای او کی جنگی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری

Spotify کے سی ای او کی بھاری سرمایہ کاری
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹریمنگ پلیٹ فارم Spotify کے سی ای او ڈینیئل ایک نے جنگی ٹیکنالوجی تیار کرنے والی جرمن کمپنی Helsing میں 700 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی ہے، جس نے فنکاروں اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوم منصوبے میں شامل جزیرے کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
Helsing کی جنگی ٹیکنالوجی
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق Helsing ایک ایسی کمپنی ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے فوجی ڈرونز اور نگرانی کے نظام تیار کر رہی ہے، اور ڈینیئل ایک اب اس کمپنی کے چیئرمین بن چکے ہیں۔ اس اقدام کے بعد کئی افراد یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا Spotify جیسی سروس سے حاصل ہونے والے منافع اب ہتھیاروں اور جنگی ٹیکنالوجی کی ترقی میں استعمال ہو رہے ہیں۔ Helsing کا سافٹ ویئر ایسی صلاحیت رکھتا ہے جو ڈرونز کو ہدف شناخت کرنے اور جنگی معلومات اکٹھی کرنے میں مدد دیتا ہے، جو کہ Spotify کی عام سروس پلے لسٹس اور پوڈکاسٹس سے کہیں آگے کی بات ہے۔
موسیقی کی دنیا میں ردعمل
اس فیصلے کے خلاف احتجاجاً امریکی بینڈ Deerhoof نے اپنا پورا میوزک Spotify سے ہٹا لیا ہے۔ بینڈ نے اپنے بیان میں واضح کہا: "ہم نہیں چاہتے کہ ہماری موسیقی کسی کے قتل کے لیے استعمال ہو۔"