ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل

نئے خاندان کے رکن کا اضافہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا بھر میں سخاوت کرنے والے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آگیا
زندگی کا نیا باب
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کے واجبات ادائیگی کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا
نیا پالتو جانور
ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی پوسٹ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ: وزیراعظم نے نقصانات کے جائزے کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا
نت نئے خیالات
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ"۔ انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ "طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کرتے، بعض اوقات وہ صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپکتی ہے۔"
شادی اور طلاق کا پس منظر
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔ بعدازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔