فرانس کا چین پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام

چین کی رافیل طیاروں کی عالمی فروخت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی خفیہ اور عسکری اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ چین منظم طور پر فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں کی عالمی فروخت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنےکا فیصلہ ،ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر
چینی سفارت خانے کی مداخلت
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اتوار کے روز فرانسیسی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ چین کے سفارتخانے خاص طور پر ان ممالک کو ہدف بنا رہے ہیں جنہوں نے پہلے ہی رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جیسے کہ انڈونیشیا، اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ فرانسیسی ساختہ طیاروں کے بجائے چینی جنگی طیارے خریدیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے بری
بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپ کا اثر
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والی شدید فضائی جھڑپوں کے بعد، چین نے رافیل طیاروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہم شروع کی۔ یہ چار روزہ تصادم دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ برسوں کا سب سے سنگین آمنا سامنا تھا، جس میں درجنوں طیارے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے حلقے سے ایک افسر ہٹایا گیا اور مجھے پتا بھی نہیں خواجہ آصف کا نواز شریف سے شکوہ
پاکستان کا دعویٰ
فرانسیسی ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ اس کی فضائیہ نے اس جھڑپ میں بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں مبینہ طور پر تین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ اگرچہ فرانسیسی حکام اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتے، لیکن اس واقعے کے بعد ان آٹھ ممالک نے، جنہوں نے رافیل طیارے خریدے ہیں، طیارے کی کارکردگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار ضرور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف
سوشل میڈیا مہم کا آغاز
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، ایک فرانسیسی عسکری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین اور پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر ایک منظم سوشل میڈیا مہم چلائی گئی جس میں رافیل طیاروں کے ملبے کی جعلی تصاویر، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد، اور ویڈیو گیمز سے بنائے گئے مناظر کے ذریعے جھوٹے دعوے پھیلائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
نئے اکاؤنٹس کا قیام
فرانسیسی ریسرچرز کے مطابق، جب بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی کی جھڑپ شروع ہوئی، تو سوشل میڈیا پر ایک ہزار سے زائد نئے اکاؤنٹس بنائے گئے جنہوں نے رافیل طیاروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا اور چینی ٹیکنالوجی کو برتر ظاہر کرنے کی مہم کو آگے بڑھایا۔
فرانسیسی حکام کی مہم کا ردعمل
فرانسیسی حکام اب اس مہم کے ردعمل میں رافیل طیاروں کی شہرت کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مہم نہ صرف فرانس کی دفاعی صنعت کو اقتصادی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ ان سفارتی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہے جو فرانس نے ایشیائی ممالک کے ساتھ قائم کیے ہیں۔