امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب، 27 لڑکیاں تاحال لاپتا، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔

ٹیکساس میں بدترین سیلاب

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سیلاب کی شدت

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں بدترین سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں ہفتے کو درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور ہر طرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

لاپتا افراد اور ہلاکتیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لاپتا ہونے والے افراد میں 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنے روایتی سمر کیمپ میں نہیں پائیں گئیں جہاں سیلاب نے کیمپ کی جگہ بھی تباہ کردی ہے۔ ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 15 بچے شامل ہیں اور دیگر 8 افراد قریبی کاؤنٹیز میں سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں: خامنہ ای

میڈیا رپورٹس کی تفصیلات

ریاست کے حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ کیر کاؤنٹی میں دریائے کے کنارے ہونے والے کرسچن سمر کیمپ میں کیمپ میسٹکس سے بچوں سمیت اتنے سارے لوگ کیسے لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ مذکورہ جگہ سے ہلاک افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

پانی کی سطح میں اضافہ

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹیکساس میں دریائے گوالڈالوپ میں جمعے کو صرف 45 منٹ کے مختصر وقت میں تیز بہاؤ کے ساتھ پانی سطح 8 میٹر (26 فٹ) بلند ہوگئی ہے، جس نے گھروں اور گاڑیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟

نقل مکانی اور انسانی کوششیں

مزید بتایا گیا کہ بارش کا سلسلہ بھی طویل ہوتا گیا اور ہفتے کو مذکورہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد سین انٹونیو کے باہر پہنچ گئی جبکہ بارش اور سیلاب کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے

تلاش اور امدادی کارروائیاں

حکام نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، جس کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ درختوں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ختم ہونے کےباعث کیمپ میں محصور ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

گورنر کا پیغام

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حکام پر زور دیا کہ کام میں تعطل نہیں ہونا چاہیے اور مزید علاقوں میں تلاش شروع کی جائے جہاں تک پانی پہنچا ہے اور اتوار کو متاثرین کے لیے یوم دعا منانے کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...