روس کا یوکرین کے سیکڑوں ڈرونز گرانے کا دعویٰ

روس کی وزارت دفاع کا بیان
ماسکو: (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے یوکرین کے 120 ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے اکثر سرحدی علاقوں میں گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملوں کے باوجود ایران کی ایٹم بم بنانیکی صلاحیت ختم نہیں ہوئی: عالمی تجزیہ کار
ڈرون حملوں کا نقصان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور 120 ڈرونز کامیابی سے گرا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
گرائے گئے ڈرونز کی تفصیلات
وزارت دفاع نے کہا کہ رات کو گرائے گئے ڈرونز میں سے 30 سے زائد مغربی بریانسک ریجن، 29 کرسک ریجن اور 17 بلگورود میں گرائے گئے ہیں، ان تمام علاقوں کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مزید 18 ڈرونز اوریول ریجن میں گرائے گئے ہیں، جس کی سرحد کرسک سے ملتی ہے جہاں اس سے قبل یوکرین نے تیل کی تنصیبات کا ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو دوسری شادی کے لیے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ جانئے
ہوائی اڈوں پر پابندیاں
روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روساویاٹسیا نے بیان میں کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا، ماسکو اور نیزہنے نوگورود میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملوں کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت رات گئے عائد کی گئیں پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
یوکرین کے ڈرون حملوں کا بڑھتا ہوا رجحان
یوکرین نے تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں ڈرون حملوں میں بتدریج اضافہ کردیا ہے اور روس کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔