وفاقی وزیر حذیفہ رحمان اور چینی وزیر ثقافت و سیاحت گاو ژینگ کے درمیان ملاقات، ثقافتی، سیاحتی اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدہ
اسلام آباد/بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین نے ثقافتی سفارت کاری، سیاحتی تعاون، اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک جامع معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر ثقافت، سیاحت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان اور چین کے وزیر ثقافت و سیاحت گاو ژینگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کلیدی اقدامات طے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ کیوں دیا؟ بھارتی تاجروں کا ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ
معاہدوں کی تفصیلات
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق ان اہم معاہدوں اور اقدامات میں ورثہ کی بحالی اور ڈیجیٹل دستاویزات کا منصوبہ شامل ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے تاریخی مقامات کی بحالی، تحفظ، اور ان کی ڈیجیٹل دستاویزات تیار کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں قدیم ثقافتی ورثے کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حفاظت بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کا آغاز
ثقافتی تبادلوں کا فروغ
ثقافتی تبادلے اور میوزیم کی ترقی کے تحت دونوں اطراف نے میوزیم کی ترقی، آرٹ نمائشوں، فلمی میلوں کے انعقاد اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ چین نے وفاقی وزیر حذیفہ رحمان کو ستمبر 2025 میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میوزیم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اور مسلم لیگ (ن) کے روابط ۔۔؟سینیٹر خلیل طاہر سندھو بھی بول پڑے
پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت کی ترقی
پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت کے فروغ کے لئے پاکستانی میوزیم کے عملے کو جدید میوزیالوجی، آرٹ کی بحالی، اور سیاحت کے شعبے میں تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات
سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت دونوں ممالک نے سیاحتی ویزا پالیسیوں کو آسان بنانے، مشترکہ سیاحتی مہمات چلانے، اور ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے گوادر جیسے منصوبوں کو بھی سیاحتی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف
پاک چین دوستی کی تعریف
پاک چین تعلقات کے حوالے سے وزیر حذیفہ رحمان نے چین کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل دوستی اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ سمندروں سے گہرا، پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھا ہے۔ انہوں نے چینی قیادت بالخصوص صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے گھر کے قریب ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ
ثقافتی شراکت داری کی اہمیت
چینی وزیر گاو ژینگ نے پاکستان کے ساتھ ثقافتی شراکت داری کو سی پیک کا کلیدی پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کریں گے۔
مستقبل کے منظر نامے
یہ معاہدے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ثقافتی اور سیاحتی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے۔ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی فیسٹیولز کے انعقاد، تاریخی مقامات کی بحالی، سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی، پر کام کیا جائے گا۔ یہ ملاقات پاک چین تعلقات کو ثقافتی، سیاحتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے میدان میں ایک نئی جہت دے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے مزید مضبوط ہوں گے.








