اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا

یروشلم میں تازہ ترین صورتحال
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں کے خاتمے پر ایران اپنا جوہری پروگرام بند کرنے کیلئے راضی ہوگیا
فضائی حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایاہے کہ اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملے میں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ یمن میں راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل نوٹس، فیصل آباد میں طالبعلم کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
حملے سے قبل کی وارننگ
واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں اور آس پاس موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔
حوثی باغیوں کا کنٹرول
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ تمام علاقے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔