آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات

بھارتی کو آئی سی سی میں عہدہ مل گیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر ایک بھارتی کو تعینات کردیا گیا۔
سنجوگ گپتا کا تقرر
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا بیان
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ریکروٹمنٹ پروسیس
اس عہدے کے لیے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جب کہ سنجوگ گپتا کی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی۔