دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کا معاملہ، چین نے بیان بازی کرنے پر بھارت کو شٹ اپ کال دیدی

چین کی بھارت کو شٹ اپ کال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے دلائی لامہ تنزین گیاستو کے جانشین کے انتخاب پر بھارت کو بیان بازی کرنے پر شٹ اپ کال دیدی ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر شوفے ہونگ نے ایکس پر جاری پیغام میں واضح طور پر کہا کہ دلائی لامہ کی جانشینی کا معاملہ داخلی ہے، کسی بھی بیرونی طاقت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صرف سات ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی خاتون گرفتار
چینی حکومت کی مداخلت کی مخالفت
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ دلائی لامہ کی تناسخ سے متعلق بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، اور مزید کہا کہ چینی حکومت بیرونِ ملک تنظیموں یا افراد کی طرف سے تناسخ کے عمل میں مداخلت یا اسے کنٹرول کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، بلاول یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے
تبت کی سرزمین اور دلائی لامہ کی جانشینی
(شی زانگ) جو کہ تبت کے لیے چین کی دی گئی سرکاری اصطلاح ہے، چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ تبتی بدھ مت کی جڑیں چین کے چنگھائی-تبت سطح مرتفع سے جاملتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلائی لامہ کی جانشینی کی روایت چین کے تبت علاقے میں ہی قائم ہوئی اور ارتقاء پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی 7 سے 25 دسمبر تک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرے گا
مذہبی امور میں حکومت کی خودمختاری
چینی سفیر کے مطابق مذہبی القابات اور مراتب کا تعین مرکزی چینی حکومت کا اختیار ہے، اور حکومت مذہبی امور میں خودمختاری اور آزادی کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے زندہ بدھاؤں، بشمول دلائی لامہ کی تناسخ، کے عمل کو ملکی قانون کے تحت کنٹرول کرتی ہے۔
بھارتی وزیر کے تبصرے
یاد رہے کہ بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور، کیرن ریجیجو نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ صرف دلائی لامہ اور اُن کی قائم کردہ تنظیم کو اُن کے روحانی جانشین کے انتخاب کا اختیار حاصل ہے۔