بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمی سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا
فلمستان سٹوڈیو کی فروخت
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمستان سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین
تاریخی پس منظر
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فلمستان سٹوڈیو کو 1943 میں اداکار اشوک کمار اور ششدر مکھرجی نے مل کر ممبئی میں بنایا تھا۔ ششدر مکھر جی اداکارہ کاجول اور رانی مکرجی کے دادا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مطیع اللہ جان اور محسن نقوی: نشہ آور کس کا ہے؟
فلموں کی مشہوری
اس فلم سٹوڈیو میں اپنے زمانے کی مشہور فلموں کی شوٹنگز ہوئی ہیں اور اس کا شمار ممبئی کے بڑے سٹوڈیوز میں ہوتا تھا۔ فلمستان میں فلم ’چل چل رے نوجوان‘، ’شکاری‘، ’دو بھائی‘، ’ندیا کے پار‘، ’جگریتی‘، ’ناگن‘، ’تم سا نہیں دیکھا‘، ’انارکلی‘، ’شہید‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سمیت کئی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی شوٹنگز ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا
زمین کی فروخت کی تفصیلات
تاہم اب یہ 4 ایکڑ پر پھیلے اسٹوڈیو کو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا اور مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے یہ زمین خرید لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیا
نئی تعمیرات کا منصوبہ
رپورٹس کے مطابق سٹوڈیو کی جگہ 50 منزلہ لگژری اپارٹمنٹس بنائیں جائیں گے اور اس منصوبے کی مالیت 3000 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔
مزید کارروائی
دوسری جانب ال انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے فلمستان سٹوڈیو کو فروخت کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ سے ڈیل کینسل کرنے اور سٹوڈیو نہ توڑنے کی اپیل کی ہے。








