سندھ: کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کا نیا اجرت نوٹیفکیشن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کی ایاز صادق سے ملاقات
کم از کم اجرت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے اور ہنر مندوں کیلئے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں جدید طرز کا فضائی دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کی تنصیب کا فیصلہ
اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کی اجرت
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کیلئے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، سیلابی صورتحال پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا
کم از کم اجرت میں اضافہ
سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے۔ اعتراضات یا تجاویز 14 دن کے اندر کم از کم اجرت بورڈ سندھ کو ارسال کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی
نئی اجرت کی شروعات
انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ مزدوروں کی اجرت میں 8.1 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ
اجرت کا دائرہ کار
رفیق قریشی کے مطابق کم از کم اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی۔
وزیر محنت کے بیانات
وزیر محنت شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہ خواتین ورکرز کو بھی مردوں کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔ کم از کم اجرت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ محنت کشوں کو تحفظ، وقار اور بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔