شاہدرہ: کمسن کار سوار نے 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی

حادثے کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کمسن کار سوار نے تین موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو غیرمعمولی تاخیر اور منسوخی کا سامنا
حادثے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود شہریوں نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امن و خوشحالی کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہوگا: ڈاکٹر حسن قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
ریسکیو کارروائیاں
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہدین کی گواہی
عینی شاہدین نے بتایاکہ 10 سے 11 سالہ بچے نے موٹرسائیکل سواروں پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث چڑھائی۔ کار ڈرائیور بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ماموں نے کہا کہ گاڑی لے جاؤ اور سیکھو۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔