کے الیکٹرک جو کررہا ہے سمجھتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس، نوٹسز جاری
سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فور کے چورنگی پر واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کے الیکٹرک اپنی لوڈشیڈنگ پالیسی کے برعکس 18 ،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہا ہے، نیپرا کو درخواست گزاروں نے شکایت کی تاحال شکایت پر فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر نے ایک ایک ارب جبکہ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لیے 1.2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا
عدالت کے ریمارکس
اس پر جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کررہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
وکیل کا مؤقف
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریگولر بینچ پہلے بھی اس نوعیت کے کیسز سن چکی ہے، ڈیکلریشن چاہتے ہیں حکم نہیں، ناجائز لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔
عدالتی کارروائی
بعد ازاں عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کرلیا۔








