اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: بھارت کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
بارش کا امکان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
موسلادھار بارش کی توقع
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد اور گرد و نواح
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی
دیگر علاقوں میں بارش
قصور، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں ایک پرانے سیٹلائٹ کی پراسرار نقل و حرکت: ‘کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیوں اور کس طرح ہوئی’
بلوچستان کے متاثرہ علاقے
بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، بولان، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 3 متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر
سندھ کے علاقوں میں بارش
کراچی، تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور اور شکارپور میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری بنانے کے بعد بڑا اعلان کر دیا
خیبر پختونخوا کے مقامات
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔