نوازشریف کی عمران خان سے اڈیالہ میں ممکنہ ملاقات کی سوچ، وزیردفاع خواجہ آصف کا موقف آگیا

نوازشریف اور عمران خان کی ممکنہ ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوچنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی بھارت میں فتح: کیا 12 سال بعد ہوم گراؤنڈز میں ناکامی بڑے بھارتی کھلاڑیوں کے کیریئر کا خاتمہ کر سکتی ہے؟
خواجہ آصف کا بیان
ایک پوڈ کاسٹ میں وزیردفاع سے سوال کیا گیا کہ 'خبر ہے ممکنہ طور پر نوازشریف سوچ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جائے، آپ کی کیا رائے ہے؟' اس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ "کامران شاہد کے والد کے نوازشریف کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں، پرانے مراسم ہیں۔ میں اس کا گواہ ہوں، وہ اپنے والد سے پوچھ لیں اور ان سے کانفرم کروا لیں، براہ راست کامران کی کوئی بات نہیں ہوئی لیکن ان کے والد کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری، اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے: صدر لاہور پریس کلب ارشد انصار ی کا تقریب سے خطاب
میڈیا کی کریڈیبلٹی پر سوالات
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ "اس قسم کی پتنگ بازی نہ کریں، یہ میڈیا کی کریڈیبلٹی پر سوال نشان ہے۔ نوازشریف آخر کیوں اڈیالہ جائیں گے؟ کوئی منطقی، کوئی سیاسی منطق مجھے سمجھا دیں۔ ویسے تو نوازشریف وزیراعظم بنے تھے تو ہسپتال میں بھی انہیں ملنے گئے تھے، نوازشریف بنی گالہ بھی ملنے گئے تھے تو سڑک کے لیے چالیس لاکھ روپے مانگ لیے تھے، اس دفعہ اگر گئے تو کوئی اور پیسے نہ مانگ لیے، اس بارے کامران شاہد سے کوئی گارنٹی لے لیں۔"
کامران شاہد کا کردار
یاد رہے کہ نوازشریف کی سوچ اور ممکنہ ملاقات کی خبر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران شاہد نے دی تھی۔