ہم پہ لے آئے ہیں سیلاب قیامت کیا کیا۔۔۔

سیلاب قیامت کی شدت
ہم پہ لے آئے ہیں سیلاب قیامت کیا کیا
جانے کس جرم کی پاداش ہیں بپھرے دریا
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کی
دریاؤں کی بے قابو صورت
آج دریا وہ چڑھے ہیں کہ قیامت مولا
حشر کیسا ہے یہ کیسی ہے اذیت مولا
یہ بھی پڑھیں: وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیاگیا، ترجمان
غم کا گہرا سمندر
کیسے منجدھار ہیں جو ہم کو سمونے آئے
غم کے دریاؤں میں ہم سب کو ڈبونے آئے
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نیوز چینل نے ہانیہ عامر کا نام بدل کر ’ہانیہ پنیر‘ رکھ دیا
ناخدا کی عدم موجودگی
ناخدا ہے ہی نہیں ہم جو بھنور میں ڈوبے
آج بپھرے ہیں جو دریا تو سمندر روٹھے
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا
کشتی کی تلاش
کیسے نکلے گی یہ کشتی کہاں ہو گا ساحل
کیسے چھٹ پائیگا یہ درد کا گہرا بادل
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
غم کا سمندر
کس طرح غم کا سمندر یہ ٹھہر پائیگا
کس طرح اپنی دعاؤں میں اثر آئیگا
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 4 قراردادیں منظور
ہر عذاب کے بعد
ہم پہ جو قہر قیامت کا یہ اب ٹوٹا ہے
ایسا لگتا ہے کہ اب ہم سے خدا روٹھا ہے
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں 13 سالہ بچی کی موت، ماں نے گھر لے جا کر لاش دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، پولیس کی دوڑیں
رحمت کی پکار
اس کی رحمت کو پکاریں کوئی فریاد کریں
شب کے سجدوں میں خدا کو تو ذرا یاد کریں
یہ بھی پڑھیں: ادب، وفا اور حیاء کے بغیر علم زہریلے سانپ کی طرح ہے :ڈاکٹر طاہرالقادری کا کینیڈا میں ”غوث الاعظمؒ کانفرنس“ سے خطاب
طوفان کا ٹلنا
گر وہ چاہے گا تو طوفان یہ ٹل جائیگا
ایسے دلدل سے بھی انسان نکل جائیگا
اللہ کا پیار
دل کو فرحتؔ جو ملے گی تو قرار آئیگا
اپنی مخلوق پہ اللہ کو پیار آئیگا
کلام : ڈاکٹر فرزانہ فرحت (لندن)