ہم پہ لے آئے ہیں سیلاب قیامت کیا کیا۔۔۔

سیلاب قیامت کی شدت
ہم پہ لے آئے ہیں سیلاب قیامت کیا کیا
جانے کس جرم کی پاداش ہیں بپھرے دریا
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
دریاؤں کی بے قابو صورت
آج دریا وہ چڑھے ہیں کہ قیامت مولا
حشر کیسا ہے یہ کیسی ہے اذیت مولا
یہ بھی پڑھیں: حریم سہیل نے سہیلی کے دوست سے شادی کا انکشاف کردیا
غم کا گہرا سمندر
کیسے منجدھار ہیں جو ہم کو سمونے آئے
غم کے دریاؤں میں ہم سب کو ڈبونے آئے
یہ بھی پڑھیں: خانیوال ایک درمیانے درجے کا شہر ہے، ریلوے میں اس اسٹیشن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لاہور سے کراچی ریلوے لائن کا پہلا حصہ خانیوال میں ہی ختم ہوتا ہے۔
ناخدا کی عدم موجودگی
ناخدا ہے ہی نہیں ہم جو بھنور میں ڈوبے
آج بپھرے ہیں جو دریا تو سمندر روٹھے
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کشتی کی تلاش
کیسے نکلے گی یہ کشتی کہاں ہو گا ساحل
کیسے چھٹ پائیگا یہ درد کا گہرا بادل
یہ بھی پڑھیں: نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام
غم کا سمندر
کس طرح غم کا سمندر یہ ٹھہر پائیگا
کس طرح اپنی دعاؤں میں اثر آئیگا
یہ بھی پڑھیں: ماں نے بیٹی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر خود ہی وائرل کردیں، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں
ہر عذاب کے بعد
ہم پہ جو قہر قیامت کا یہ اب ٹوٹا ہے
ایسا لگتا ہے کہ اب ہم سے خدا روٹھا ہے
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح اور تحفظ ہمارا مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
رحمت کی پکار
اس کی رحمت کو پکاریں کوئی فریاد کریں
شب کے سجدوں میں خدا کو تو ذرا یاد کریں
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کر دیا
طوفان کا ٹلنا
گر وہ چاہے گا تو طوفان یہ ٹل جائیگا
ایسے دلدل سے بھی انسان نکل جائیگا
اللہ کا پیار
دل کو فرحتؔ جو ملے گی تو قرار آئیگا
اپنی مخلوق پہ اللہ کو پیار آئیگا
کلام : ڈاکٹر فرزانہ فرحت (لندن)