دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس

امیر عباس کا سخت ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لئے منتیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیکڑے چین بھیج کر پاکستانی ڈھیروں روپے کما سکتے ہیں نوجوانوں کے لیے سنہری موقع, ویڈیو

پروگرام کی گفتگو

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، امیر عباس کا کہنا تھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے۔ دو سال میں کوئی ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر۔ جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں، کوئی ایک پریس کانفرنس جعلی ہی کروا دیتے، دونمبر بندہ ہی لا کر بٹھا دیتے جو کہتا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میں پیر پکڑنے کو تیار ہوں، ناک سے لکیریں بھی کھینچنے کیلئے تیار ہوں، مجھے جیل سے باہر نکال دو۔ کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں آیا جس نے یہ کہا ہو۔

طنز و مزاح

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں تو کیمرے بھی لگے ہیں، سب کچھ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ جو لوگ عمران خان کو ملنے آ رہے ہیں، عمران خان انہی کو کہتا ہوگا کہ میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں، مرغا بنتا ہوں، مجھے باہر نکال دیں۔ تو وہ ویڈیوز لیک کر دیں، عمران خان کو ایکسپوز کریں کہ یہ فراڈیا یا دو نمبر آدمی ہے، لیکن کوئی بھی ایسا شخص نہیں آیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...