لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کے قریب نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں گذشتہ روز والدین سے ملنے کے لئے کھیتوں کی طرف گئیں اور لاپتہ ہوگئیں۔ تلاش کرنے پر چاروں بچیوں کی لاشیں کھیت کے تالاب سے ملی۔
جاں بحق بچیوں کے نام
جاں بحق بچیوں میں 5 سال کی بشرا، 6 سال کی فاطمہ، 7 سال کی حمیرا اور 8 سال کی آمنہ شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں تالاب سے نکال کر گھر منتقل کردی۔ لاشیں گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔